تکریت (جیوڈیسک) عراق کے جنوبی علاقوں میں داعش جنگجوؤں کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکورٹی آفیشلز کا کہنا ہے کہ انہیں الدور میں شدید مزاحمت کا سامنا رہا تاہم شہر کے مرکزی علاقے کو شرپسندوں سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔
عراقی فورسز نے گاؤں البو اجیل کے مکینوں کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی۔ داعش کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا آپریشن ہے جس میں امریکی فوج، ٹریننگ، ہتھیاروں اور فضائی کارروائیوں میں مدد کر رہی ہے۔
تاہم عراق کا دوسرا بڑا شہر موصل ابھی بھی داعش کے زیر قبضہ ہے۔