بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شورش زدہ صوبہ الانبار میں داعش اورعراقی فورسزکے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے 122 جنگجو مارے جا چکے ہیں عراقی فوج پیش قدمی کرر ہی ہے۔
الانبار میں عراقی فوج کے بریگیڈ 7 کے کمانڈر میجر جنرل نومان عبد الزوبعی نے بتایا کہ داعش نے الانبار میں تازہ آپریشن کو “عروس المعارک” کا نام دیا تھا مگر انہیں اس لڑائی میں بدترین جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعشی جنگجوئوں نے البغدادی اور مغربی الرمادی کے حدیثہ شہر سے حملے کیے مگر عراق کی بری فوج، فضائیہ اور عالمی اتحادی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک سو سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد جنگجوئوں کو پسپا ہونا پڑا ہے۔