عراق: کرکوک میں کار بم دھماکا، 12 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) ڈپٹی پولیس چیف میجر جنرل نزہان عبدالرحمٰن یوسف نے خبررساں ایجنسیوں کو بتایا کہ اتوار کو بغداد سے 290 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر کرکوک میں ایک اسٹور کے باہر کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 سویلین افراد مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال عراق میں بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 8 ہزارافراد ہلاک ہوئے تھے۔ 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم نوری المالکی کی اتحادی جماعت نے پارلیمنٹ کی 328 نشستوں میں سے 92 پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن وہ حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

ادھر بغداد کے شمال میں حضرت امام موسیٰ کاظم کے مزار پر ہونے والی سالانہ مذہبی رسومات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔