آئرلینڈ: 51 فیصد عوام نے سینیٹ کے خاتمے کی مخالفت کر دی

Ireland

Ireland

آئرلینڈ (جیوڈیسک) آئرلینڈ میں عوام نے سینیٹ کے خاتمے کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔ آئرش حکومت کا موقف ہے کہ کہ سینٹ کو ختم کرکے قومی خزانے کے دو کروڑ ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔ آئرش وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے پاس محدود اختیار ہیں۔ آخری دفعہ انیس سو چونسٹھ میں سینیٹ کے اختیارات کے لئے قانون سازی کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے خاتمے سے حکومتی خزانے کو فائدہ پہنچایا جاسکتا تھا۔ ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق اکیاون فیصد عوام سینیٹ ختم کرنے کے مخالف ہیں جبکہ اننچاس فیصد عوام نے سینیٹ کے خاتمے کے لئے ووٹ دیا۔