آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ برابر

Match

Match

پاکستان (جیو ڈیسک)پاکستان ڈبلن ڈبلن میں جمعرات کے روز پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ برابر ہوگیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر آئرلینڈ کو جیت کے لئے 276 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے محمد حفیظ نے ناقابل شکست 122رنز بنائے جبکہ نوجوان اسٹار بیٹسمین اسد شفیق نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے آخری اوور کی آخری گیند پر شاندار 4رنز حاصل کئے اور میچ برابر کردیا۔ واضح رہے کہ پچاس پچاس اوورز کے اس میچ کو بارش کے باعث 47اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔