اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں لینڈ فرا ڈکیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مجسٹریٹ کی گرفتاری میں تعاون نہیں کر رہے، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو آج ہی طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لینڈفراڈ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، عدالت میں پانچ کنال اراضی بیچے جانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔
جس کے مطابق اراضی بیچی گئی لیکن خریدار کے نام منتقل نہ کی گئی۔ حاضر سروس مجسٹریٹ پر 15 لاکھ روپے رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ حاضر سروس مجسٹریٹ کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیوں نہ کیا گیا۔