آئر لینڈ نے کالی آندھی کا غرور خاک میں ملا دیا، چار وکٹوں سے کامیابی

Ireland

Ireland

اوول (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 304 رنز سکور کئے، لینڈل سمنز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، کرس گیل 36، اور ڈیرن سیمی 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئر لینڈ کی جانب سے ڈوکرل نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، آئر لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46 ویں اوور میں پورا کر لیا، سٹرلنگ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 92 رنز سکور کئے، ایڈ جوئس 84 اور نیل او برائن نے 79 رنز سکور کئے۔