کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 3/4/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق) چوہدری عرفان الحسن جبی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ امریکہ کی خصوصی دعوت پر معروف کالم نگار (سینٹر آف پیس ڈویلپمنٹ اینڈ ریفامزکے چیف ایگزیکٹو) ارشاد محمود نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع بھمبر آزادکشمیر کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے چنار فری ڈائیلاسز سنٹر کا خصوصی دورہ کیا، چنار فری ڈائیلاسز سنٹر آمد پر چوہدری عبد الرشید،چوہدری عتیق الرحمن برسالوی، دیگر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کیا ،چوہدری عبد الرشید ایکٹو صدر چنار فریڈائیلاسز سنٹر بھمبر نے معروف کالم نگار ”ارشاد محمود ”کو گردے کے مرےضوں سے ملوایا جس کا سنٹر میں علاج معالجہ ہو رہا ہے ،اور سنٹر کے مختلف شعبہ جات کے بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی ،اس موقع پر ”ارشاد محمود ”نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ضلع بھمبر آزادکشمیر میں کشمیرانجمن دوست کے پراجیکٹ پر ”چنار فیری ڈائیلاسز سنٹر ”چل رہا ہے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور اسکی انتظامیہ و سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں جو مخیرحضرات کے تعاون سے یہ سنٹر چلا رہے ہیں جس کا ماہانہ خرچ لاکھوں روپے میں ہے ،یہ کام اجرعظیم اور ثواب کا کام ہے جہاں گردہ کے مریضوں کو نئی زندگی ملتی ہے اور نہ صرف یہ سنٹر ضلع بھمبر آزادکشمیر کی عوام کیلئے مختص ہے بلکہ پورے آزادکشمیر ، پاکستان کے کسی بھی شہر کا مریض یہاں سے اپنا علاج کرواسکتا ہے یہ بات قابلِ فخر ہے اور ملحقہ ضلع گجرات ،ضلع جہلم، ضلع سیالکوٹ،کے مریض یہاں سے مستفیدبھی ہو رہے ہیں ،چنار فر ی ڈائیلاسز سنٹر کی انتظامیہ مبارکباد اور خراجِ تحسین کی مستحق ہے ،جن کی کاوشوں سے یہ سنٹر گردے کے مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات سر زمین بھمبر پر فراہم کر رہا ہے اور جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے ،مکمل وی آئی پی طرز کا یہ سنٹر اپنی مثال آپ ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ میڈیا کے ذریعے میں مخیر حضرات سیاسی وسماجی ،کاروباری شخصیات خصوصا اوورسیز شخصیات کو اس سنٹر کا دورہ کر نے کی اپیل کرتا ہوں تاکہ وہ اس سنٹر کو دیکھ کر اور مریضوں سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے صدقات ،زکواة،وغیرہ کے صیح استعمال کیلئے ان مریضوں کا بھی خیال رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )چوہدری برادران کے قریبی ساتھی ،ملک مقبول حسین کھوکھر ،ملک طارق کھوکھر ،ملک کاشف کھوکھر کی ہمشیرہ کی تقریب رخصتی سیاسی اکٹھ بن گئی ، ملک مقبول کی ہمشیرہ کی شادی ملک الطاف کھوکھر کے صاحبزادے ملک طیب آفتاب کھوکھر کے ساتھ سر انجام پائی ،تقریب رخصتی میں اہم سیاسی وسماجی، کاروباری ،شخصیات سمیت معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔تقریب رخصتی میں شرکت کرنیوالوں میں سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ،چوہدری حسین الٰہی،چوہدری سعادت نواز اجنالہ، چوہدری خالد بشیر ممتاز بزنس مین سعودی عرب، ظفر خان سپاری راولپنڈی ،لالہ ظفر لس سعودی عرب،سید وقاص جعفری، چوہدری عبد الرحمن پنجاب پولیس گجرات، چوہدری فاروق افگن گجرات،چوہدری ظفر چھنی سپین،ملک آفتاب صادق ضلعی صدرمسلم لیگ ن،چوہدری عامر شہزاد چمنہ،ملک محمد علی کھوکھر پکھوال،چیئرمین چوہدری نواز ماچھیوال، ملک تیمور ر کھوکھر، ملک مقصود کھوکھر،ملک یاسر حسین کھوکھر،ملک فہید کھوکھر،ملک سلیم چیئرمین ، رفاقت پرنس،ملک آصف پریمی، ملک ارسلان لیاقت،ملک تنویر کھوکھر، حاجی سلیم غازی کھوکھر ، ملک ظاہر کھوکھر،ملک عمار سابق نائب ناظم،ملک غفار گڑی گلیاں نوالہ،چوہدری فیصل گجر صدر پریس کلب کوٹلہ، صدر کوٹلہ میڈیا کونسل مہر جلال شائق ،چوہدری ظفر شفیع،زاہد اقبال بھٹی،عامر شہزاد مینجر حسین ہاوس، ماسٹر ظفر اقبال بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب رخصتی میں ممتاز بزنس مین سعودی عرب چوہدری خالد بشیر آف پنڈی جہونجہ سپوت ِ ضلع بھمبر آزادکشمیر، ظفر خان سپاری ،خرم خالد بھٹی کے بھائی ملک محمد علی کھوکھرنے خصوصی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق ) سینٹر آف پیس ڈویلپمنٹ اینڈ ریفامزفائونڈیشن اسلام آباد کے وفد کا ضلع بھمبر آزادکشمیر کا خصوصی دورہ،ممبر سینٹر آف پیس ڈویلپمنٹ اینڈ ریفامزمحمد وقاص نے ضلع بھمبر آزادکشمیر کے نوجوانوں کیساتھ مقامی ریسٹورنٹ میںایک کارنز میٹنگ میں نوجوانوں کی شعبہ ہائے زندگی میں مختلف ذمہ داریوں اور انکی سیاست ،ثقافت،معاشرے میں ذمہ داریوں کے بارے بریفنگ دی اور نوجوانوں سے مختلف سوالات کیے اور انکے مثبت جوابات کو سہرا ،خصوصا سیاست کے حوالے سے گفتگوکی گئی ،اس موقع پر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی مرکزی راہنما انجمن تاجران ضلع بھمبر،مہر جلال شائق صدر کوٹلہ میڈیا کونسل،چوہدری فیصل گجر سابق صدر پریس کلب کوٹلہ،طاہر عزیز، محمد بلال،جہانزیب،عرفان علی، یاسر ستار،حسیب الرحمن ،افتخاراحمد عظیمی،ہارون زبیر،محمد عمران،سمیت دیگر نے شرکت کی ۔یہ ایک معلوماتی اور نوجوانوں کی اصلاح کیلئے بہترین میٹنگ تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق)علاقہ کی نامور سیاسی وسماجی شخصیت اور جنرل فدا حسین اعوان کے کزن ملک نعیم اعوان سمرالہ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے سانحہ لاہور کوئی معمولی واقعہ نہیں ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا جناب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کون سی حکومت چلا رہے ہیں کیا دہشت گرد آسمان سے اترے ہیں حکمران عوام کو جواب دیں یا پھر اپنے گھروں کو چلے جائیں پورے ملک کے عوام کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو صبرعطا فرمائے،اور شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اللہ تعالیٰ افواج پاکستان کو ہمت اور طاقت عطا فرمائے کہ وہ ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا انجام تک پہنچا سکیں ملک نعیم اعوان سمرالہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ڈی پی او گجرات اور ڈی سی او گجرات نہایت ایمانداری سے نظام کو چلا رہے ہیں مگر اس کے باوجود محکمہ پولیس، واپڈا اور محکمہ مال میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا لازمی ہے عوام کی مدد اور دعائیں پاک آرمی کے ساتھ ہیں۔