ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈاسٹار عرفان خان کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ فلم جراسک پارک 4 میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ عرفان خان کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں اورممکنہ طور پر وہ اس فلم میں پارک کے مالک کا کردار ادا کریں گے۔
عرفان خان نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیا اور بتایا کہ سٹوڈیوز کی اجازت ملنے تک ان کا تبصرہ کرنا درست نہیں ہو گا لیکن وہ امیزنگ اسپائڈرمین میں اپنے کردار کی بری طرح ناکامی کے بعد وہ غیرملکی آفرز کے حوالے سے کافی محتاط ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جراسک پارک سیریز کی چوتھی فلم جون 2015 میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
جس کے ہدایت کار کولن ٹریوورو ہوں گے جبکہ کاسٹ میں کرس ریٹ، برائس ڈیلاس ہاورڈ، جیک جانسن اور نک جانسن شامل ہیں۔