عرفان خان اور کنال رائے کپور “ویلکم ٹو کراچی “میں!

rfan Khan, kanal Roy Kapoor

rfan Khan, kanal Roy Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار عرفان خان اور کنال رائے کپور اب نظر آئیں گے فلم “ویلکم ٹو کراچی”میں فلم کے ڈائریکٹر اشیش آر موہن ہیں جو اس سے قبل “کھلاڑی 786″بھی بنا چکے ہیں۔

فلم کی کہانی عالمی سیاست کے گرد گھومتی ہے، لیکن اس فلم کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ فلم میں ان دونوں ہیروز کے مقابل صرف ایک ہی ہیروئن ہوگی اوربالی ووڈ ذرائع کے مطابق فی الحال ہیروئن کی تلاش جاری ہے۔ دو ہیروز کے مقابل میں ایک ہیروئن کی یہ ریسیپی (Recipe) چلتی ہے یا نہیں یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا!