ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عرفان خان اور کنگنا رناؤت بھارت اور فرانس کی مشترکہ پروڈکشن فلم ’’اے ڈیوائن لوورز‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس پروجیکٹ پر فرنچ فلم کمیشن، فلم فرانس اور بھارتی اور فرانسیسی عملہ ملکر کام کریں گے جس کی ہدایات سائی کبیر دیں گے۔ فلم کو لیونارڈ گلونسکی پروڈیوس کریں گے۔
انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم کی کہانی بھارت کے لوئر مڈل کلاس طبقے کے گرد گھومتی ہے جس کی عکس بندی مارچ میں شروع کی جائے گی۔