اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے سینئر کالم نگار وتجزیہ نگار عرفان صدیقی کو وزارت اطلاعات ونشریات میں اہم ذمے داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں ان کو بطور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) تعینات کرنے کیلیے سمری وزیراعظم ہاوس کو ارسال کی گئی لیکن اس عہدے کے لئے ان کی عمر مقررہ حدسے زیادہ ہونے کے باعث ان کی تعیناتی نہیں ہو سکی اس حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق انھیں تا ہم انھوں نے پی ٹی وی کے امور کے حوالے سے براہ راست نگرانی شروع کر دی ہے، پی ٹی وی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو انہیں براہ راست رپورٹ کرنے اور ان سے راہنمائی حاصل کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان امور کی ادائیگی کیلیے پی ٹی وی بلڈنگ میں انہیں دفتر بھی دیدیا گیا ہے۔