خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کے علاقے باڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلا ک ہو گئے۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق باڑا کے علاقے سپاہ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کالعدم لشکراسلام کے امیر منگل باغ کا بیٹا اسرافیل ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والا دوسرا شخص کالعدم لشکراسلام کا اہم کمانڈر تھا۔