نیویارک(جیوڈیسک)ایکشن فلم آئرن مین تھری ریلیز ہوتے ہی ہالی وڈ باکس آفس پر چھا گئی، فلم نے پہلے شو کی ٹکٹوں سے ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کما لیے ہیں۔ آئرن مین سیریز کی تیسری فلم اوورسیز مارکیٹ سے چونتیس کروڑ چون لاکھ ڈالر بزنس کر چکی ہے۔
امریکا اور کینیڈا میں ریلیز سے ایک دن پہلے فلم کی ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔ مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ مووی پہلے ہفتے فلمی دنیا کی تاریخ کا ریکارڈ بزنس کرے گی۔ زیادہ کمائی کرنیو الی فلموں میں اس وقت “دی ایوینجرز” سرفہرست ہے۔