بدین (عمران عباس) سندھ آبادگار ایسوسیئشن کی جانب سے ایریگیشن سب ڈویزن خیرپور گنبوہ میں پانی کی قلت کے خلاف لگائی جانے والی احتجاجی کیمپ ایکسن نصیر کینال ڈویزن رحیم قریشی اور ایریگیشن عملے کی جانب سے نظر آتش کیئے جانے کے خلاف گذشتہ روز بدین پریس کلب کے سامنے آبادگاروں خالد سیف، قومی عوامی تحریک کے رام کولہی سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماء شاہنواز سیال اور دیگر کی رہنمائی میں مظاہرہ کیا گیا جس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے لیئے لگائی جانے والی کیمپ پر ایکسن رحیم قریشی نے اپنے کمداروں سے حملہ کرایا ہے۔
کیمپ پر بیٹھے ہوئے آبادگاروں کے اوپر پیٹرول چھڑک کر انہیں زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے مطابلہ کہا کیمپ پر حملہ کرنے میں ملوث ایکسن اور دیگر عملے کے خلاف ایف آئی آر داخل کی جائے اور خیر پور گنبوہ سب ڈویزن میں پانی کی مصنوئی قلت کو ختم کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے۔۔