کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں تعینات نیٹو کی بین الاقوامی امدادی فوج نے دو بچوں کی ہلاکت پر معذرت کی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ افغان صوبہ ارزگان میں پیش آیا۔ آسٹریلوی فوجیوں کی طرف سے ان کم عمر لڑکوں کو شدت پسند سمجھتے ہوئے جمعرات کوگولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ISAF کیترجمان Gunter Katz نے کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کی طرف سے جاری بیان میں ان کی جانب سے لڑکوں کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔