کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے، احتجاج موخر کرنے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اتوار کو وزیر خزانہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کی طرف سے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے پر احتجاج ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام ایشوز حل کریں گے۔
بابر غوری نے کہا الطاف حسین کی پالیسی ہے کہ تمام کام جمہوری طریقے سے چلائیں۔