اسحاق ڈار نے کینسر کی ادویات درآمد کرنے کی اجازت دیدی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں کینسر کی ادویات کی دستیابی کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ادویات بالخصوص زندگی بچانے والی ادویات کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ عام آدمی کو بہتر علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اجازت نامہ کی بدولت منظور شدہ عرصہ کے دوران مقدار کی حد کے بغیر پروڈکٹ بار بار درآمد کی جا سکے گی۔ یہ اجازت ملک میں عدم دستیاب رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ دونوں طرح کی ادویات کے لئے ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال سمیت کینسر کا علاج کرنے والے تمام ہسپتالوں کو سرٹیفکیٹ آف فارما سیوٹیکل پروڈکٹ پر این او سی یا فری سیل سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔