اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان شماریات بیورو کو مردم شماری کے لیے نیا مجوزہ ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مردم و خانہ شماری 2016 کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف افسر شماریات آصف باجوہ نے انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے پاکستان شماریات بیورو کو مردم شماری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اتوار کی شام تک نیا مجوزہ ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل میں زیر غور لایا جائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مردم شماری صاف شفاف اور اچھے انداز میں ہو۔