اسحاق ڈار کی زیر صدارت تھری جی نیلامی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت تھری جی نیلامی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں تھری جی کی نیلامی مارچ 2014ء تک مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس حوالے سے جنوری 2014ء سے تھری جی کی نیلامی کے لیے روڈ شوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی کالز کی روک تھام کے لیے جنوری کے دوسرے ہفتے میں اجلاس بلایا جائے گا۔