اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار الزامات کی سیاست چھوڑدیں اور میڈیا کے سامنے مذاکرات کی پیشکش قبول کریں۔
تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اسحاق ڈار کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کی پیشکش قبول کرکے میڈیا کے سامنے مذاکرات کرے، تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
تحریک انصاف عدالتی کمیشن کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کے معاملے پر حکومت کی گھبراہٹ ناقابل فہم ہے۔
اسحاق ڈار الزامات کی سیاست بند کرکے دھاندلی کی تحقیقات جیسے اہم معاملے پر سنجیدگی اختیار کریں۔