اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پانچ ہزار کے نوٹ کی چھپائی اور گردشی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی تجویز زیرغور ہے۔ بتایا گیا گزشتہ مالی سال کرنسی کی چھپائی میں 17 فیصد حصہ پانچ ہزار کے نوٹ کا تھا۔
اجلاس کو بتایا کہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔