سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ بجٹ کے قریب ہوگا، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، لیکن یہ فیصلہ بجٹ کے قریب ہوگا، پہلے سے کیسے بتادیں کہ کتنی تنخواہ بڑھے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تن خواہوں میں اضافے کا فیصلہ بجٹ کے قریب ہوگا، بجٹ بننے سے پہلے کیسے بتاسکتے ہیں کہ کتنا اضافہ ہوگا، میڈیا نے سرکاری ملازمین کی تن خواہوں کے بارے میں درست بیان جاری نہیں کیا، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ سرکاری ملازمین کی تن خواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔