اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے وطن واپس لایا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق، اسحاق ڈار کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہو، احتساب عدالت پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو پہلے ہی اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر رکھا ہے۔

دریں اثناء نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریوں اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلی انکوائری نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں گھپلوں پر دی گئی۔ بورڈ نے ملتان میٹرو اور پنجاب کی 56 کمپنیوں میں بدعنوانی کی انکوائری کی ہدایت بھی کر دی۔

اجلاس میں پی آئی اے کے طیارے کی فروخت میں ہونے والے نقصان کی انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے وطن واپس لایا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق، اسحاق ڈار کو ایسی کوئی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہو، احتساب عدالت پہلے ہی اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر اسحاق ڈار کو پہلے ہی اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر رکھا ہے۔

دریں اثناء نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریوں اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلی انکوائری نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں گھپلوں پر دی گئی۔ بورڈ نے ملتان میٹرو اور پنجاب کی 56 کمپنیوں میں بدعنوانی کی انکوائری کی ہدایت بھی کر دی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے طیارے کی فروخت میں ہونے والے نقصان کی انکوائری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔