اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے خط کا جواب دیدیا ہے، دونوں رہ نماؤ ں کی پیر کو ملاقات متوقع ہے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جمعرات کو خط کے ذریعے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا تھا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے سوالات کا جواب دیا جائے۔
اس خط کا جواب اسحاق ڈار نے ای میل کے ذریعے دیاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وطن واپسی پر جہانگیر ترین سے ملاقات کرینگے۔ جہانگیر ترین نے اسحاق ڈار کے جواب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات متوقع ہے، جس میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق امور پر بات کی جائیگی۔