اسحاق ڈار نے ٹیکس نہیں، ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی بات کی، وزارت خزانہ

Ministry Of Finance

Ministry Of Finance

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دفاع میں وزارت خزانہ میدان میں آ گئی۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس نہیں بلکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی بات کی ہے اسلام آباد میں ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس ریٹ بڑھانے کی بات نہیں کی بلکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی بات کی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیان دیا تھا کہ ہمیں ٹیکس بڑھانا ہو گا۔