کراچی (جیوڈیسک) کراچی متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق ہی کرے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض ذریعہ کے ذریعہ دیئے جانے والے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے منصب کے حوالے سے کوئی سوال رابطہ کمیٹی میں زیر غور ہے یا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، گورنر سندھ کے منصب کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔
ایک وضاحتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد، وفاق کے نمائندے ہیں اور اسی حیثیت سے وہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گورنر سندھ کا حلف لینے سے قبل ہی ڈاکٹر عشرت العباد نے ایم کیو ایم سے استعفی دیدیا تھا لہذا ڈاکٹر عشرت العباد کے گورنر سندھ کے عہدے پر برقرار رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق ہی کرے گا۔