عشرت العباد کی تبدیلی مفاہمت کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے : ن لیگ

Ishrat Ul Ebad

Ishrat Ul Ebad

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے کراچی میں آپریشن کے باعث گورنر سندھ کی تبدیلی موخر کر دی۔ نون لیگ کا کہنا ہے عشرت العباد کی تبدیلی مفاہمت کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر سندھ عشرت العباد کو فی الحال تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاکہ کراچی میں آپریشن سے پہلے مفاہمت کا عمل متاثر نہ ہو جبکہ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ گورنر سندھ کراچی میں وفاق کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں موجودہ صورتحال میں گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے صدارتی انتخابات سے پہلے گورنر سندھ تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔