کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان پیدا ہونے والی بدمزگی ختم کرانے کے لئے گورنر سندھ عشرت العباد حرکت میں آ گئے ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان چھائے کشیدگی کے بادل چھٹنے کی امید ہو چلی ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دونوں پارٹی کے رہنماوں کو گورنر ہائوس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
گزشتہ روز جناح گراونڈ عزیز آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کے دورے کے دوران ہونے والی کشیدگی کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ایک وسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں۔