آئی ایس آئی کے 104 اہل کاروں کے قاتلوں کو عدالت نے چھوڑ دیا، فیصل عابدی

 Faisal Abidi

Faisal Abidi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کا اسلام آباد کے حساس ترین علاقے ڈی چوک میں فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں جلسہ ہوا۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آئی ایس آئی کے 104 اہل کاروں کے قاتلوں کو عدالت نے چھوڑ دیا۔ چیرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کا کہنا ہے کہ بھارت کا جو یار ہے غدار ہے غدار۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ افواج پاکستان کے کردار پر جس نے بھی انگلی اٹھانے کی کوشش کی، وہ بین الاقوامی ایجنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جیو نیوز کے ایک صحافی کو تین گولیاں لگی تو انہیں آئی ایس آئی یاد آ گئی لیکن آئی ایس آئی کے جو 104 اہلکار شہید ہوئے انکا لہو کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے۔ آئی ایس آئی کے 104 اہل کاروں کے قاتلوں کو عدالتوں نے آزاد کر دیا۔