اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے ، صدر مملکت نے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
صدر ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ، صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر ممنون حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں اس ملک کی کامیابی ہے۔ ہمیں ملک کی خدمت کرنی ہے، ہم سب کا مفاد مشترکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و استحکام ہم سب کا مشترکہ نصب العین ہے۔ امید ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے کام لے کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔