مری (جیوڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل اہل خانہ کے ہمراہ مری میں تھے کہ بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث انہیں برہین ہیمرج ہو گیا اور انہیں تشویش ناک حالت میں مری کے سی ایم ایچ داخل کرایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔
جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل ترکی میں موجود ہیں اور ان کی وطن واپسی کے بعد ہی حمید گل کی تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جنرل (ر) حمید گل انیس سو چھپن میں پاک فوج کا حصہ بنے اور انیس سو بانوے میں آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے۔
انہوں نے پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ میں بھی حصہ لیا۔ طالبان کی پیش قدمی اور افغان جنگ میں ان کا کردار انتہائی اہم سمجھا جاتا رہا ہے ۔ پاکستانی سیاست میں بھی وہ سرگرم رہے۔
آئی جی آئی کی تشکیل میں موثر کردار ادا کیا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سیاسی اور سماجی فورمز پر متحرک رہے اور اپنی آرا کا برملا اظہار کرنے میں مشہور تھے۔