آئی ایس آئی، افواج مخالف پروپیگنڈہ بھارت کو خوش کرنے کی ملک دشمن پالیسی ہے، پیر معصوم نقوی
Posted on May 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور : جمعیت علما پاکستان نیازی پنجاب اور ونگز کا مشترکہ اجلاس پیر محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی صدر پیر عثمان نوری، جنرل سیکرٹری پیر اختر رسول قادری ، شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فائزہ نقوی،یوتھ ونگ کے صدر عقیل حیدر،اور لیبر ونگ کے صدر علی مردان شریک ہوئے۔ اجلاس میںجنگ اور جیو میڈیا گروپ کی طرف سے آئی ایس آئی اور افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کو خوش کرنے کی ملک دشمن پالیسی قراردیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو پی نیازی کے زیر اہتمام 9۔ مئی جمعتہ المبارک کو 5 بجے شام پریس کلب کے باہر افواج پاکستان اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ تمام اداروں کا احترام ضروری ہے۔ ریاست اداروں کے بغیر نہیں چل سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو پی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، مگربغیر ثبوت محض تعصب کی بنیاد پرکسی کو مجرم بنادینا خودصحافتی ضابطہ اخلاق کی بھی خلا ف ورزی ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، جس میں تمام طبقات کو میڈیا پر نمائندگی دی جانی چاہیے۔ کسی ایک ریاستی ادارے یا سیاسی جماعت کے بارے میں جانبدارانہ رویہ آئین کی خلاف ورزی اورصحافتی آداب کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com