ٹوکیو (جیوڈیسک) نے کہا ہے کہ داعش کی کارروائیاں دہشت گردی ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوکیو میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نےکہاکہ جاپان اپنے معصوم شہریوں کے ساتھ داعش کی دہشت گردکارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ جاپان دہشتگردی کےسامنے نہیں جھکےگا اوربین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون،امن کیلیے فعال کردار اور خطے کی ترقی کیلیے کام کرتا رہے گا۔
اس سے پہلے داعش کے قبضے میں موجود جاپانی صحافی کے آڈیو بیان میں ان کی جان کے بدلے اردن سے شدت پسند ساجدہ الرشاوی کی آج شام تک رہائی کا مطالبہ کیاگیاہے۔