داعش نے متعدد افغان قیدیوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ویڈیو جاری کر دی

ISIS

ISIS

کابل (جیوڈیسک) جنگجو تنظیم داعش نے افغان قیدیوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ویڈیو جاری کر دی جو مشرقی علاقے کے پہاڑی علاقے جہاں دھند چھائی ہے میں بنائی گئی جبکہ طالبان نے سفاکانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے قیدیوں کے ہاتھ بندھے ہے اور آنکھوں پر پٹیاں چڑھی ہوئی ہیں۔ وہ جھکے ہوئے ہیں۔ ترجمان طالبان نے بتایا جنگجو کی باریش قبائلیوں اور دیہاتیوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا رہے ہیں۔

جنگجوئوں کا کہنا ہے یہ طالبان اور حکومت کے ساتھی ہیں لیکن طالبان کا مئوقف ہے یہ شہری تھے۔