کابل (جیوڈیسک) افغان قائم مقام وزیر دفاع معصوم استنگزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ داعش اور طالبان گروپ پاکستانی فوجی مراکز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ایک افغان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان قائم مقام وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں افغانستان میں غیرملکی عسکریت پسند داخل کرکے ایک بار پھر ملک کو دہشت گردی کا مرکز بنا کر بدنام کرنا چاہتی ہیں۔
افغان فورسز مسلح مخالف گروپوں کی نقل وحرکت کو روکنے کیلیے جلد موسم سرما آپریشن کا آغاز کریں گی۔