پیرس (جیوڈیسک) داعش کے خلاف کارروائی کے لیے روس اور فرانس ایک ہوگئے ہیں،امریکی صدر نے روس کے صرف داعش کو نشانہ بنانے کی یقین دہانی کے بعد ہی مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا۔
پیرس حملوں اور روسی طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد داعش کے خلاف عالمی طاقتوں کے ایک ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، روس اور فرانس کی جانب سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔
تیسرے روز بھی فرانس کے دس لڑاکا طیاروں نے شامی علاقے رقہ میں داعش کے دو کمانڈ سینٹروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، داعش کے خلاف مزید کاروائیوں میں حصہ لینے فرانس کا بحری بیڑا رواں ہفتے کے آخر تک بحیرۂ روم میں داخل ہوجائے گا۔
روس نے سمندر سے اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے بمبار طیاروں سے داعش کے ٹھکانوں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے فرانسیسی بحری بیڑا بحیرہ روم میں موجود روسی بحریہ کے ساتھ مل کر شام میں حملے کرے گا، دوسری طرف یورپی یونین نے بھی فرانس کو دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔