داعش کا حملہ : یہودیوں کو پناہ دینے والے مسلمان کو فرانسیسی شہریت دینے کا فیصلہ

French Troops

French Troops

لندن (جیوڈیسک) پیرس میں اسلامی شدت پسندوں کے حملوں کے دوران گذشتہ ہفتے جس مسلمان شخص نے یہودیوں کی سپر مارکیٹ میں لوگوں کو حملہ آوروں سے بچایا تھا اسے فرانسیسی شہریت دی جا رہی ہے۔

افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ لسانہ باتھیلی نے بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو فریزر میں چھپانے کے بعد اس کی بجلی بند کر دی اور وہاں سے نکل آئے تاکہ پولیس کو اس واقعے کی خبر دیں۔

فرانس کی حکومت نے لسانہ باتھیلی کی شہریت کی درخواست کو جلد از جلد نمٹا کر انہیں منگل کو ایک خصوصی تقریب میں شہریت کا سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔