داعش کے حملے روکنے کیلئے بغداد کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر

Wall

Wall

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد کے گرد دیوار کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق تین سو کلومیٹر لمبی دیوار شہر کے ارد گرد تعمیر کی جائے گی۔ دیوار دہشت گردوں کو دارالحکومت میں داخلے، دھماکہ خیز مواد سمگل کرنے اور دھماکوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکے گی۔

دیوار کی تعمیر مکمل ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ دولت اسلامیہ عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں پر قابض ہے اور اس نے حال ہی میں بغداد میں ہونے والے کئی حلموں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔