داعش ایک خونخوار اور انسان دشمن تنظیم ہے : جامعہ ازہر

Masjid al Azhar

Masjid al Azhar

قاہرہ (جیوڈیسک) عالم اسلام کی معروف دینی درسگاہ جامعہ ازہر نے داعش کے افکار و نظریات کو خلاف اسلام قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ایک خونخوار اور انسان دشمن تنظیم ہے اور اس کے جرائم کا دین اسلام کی تعلیمات سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

العربیہ کے مطابق جامعہ ازہر کی جانب سے جاری بیان میں نائجیریا کے مفتی اعظم الشیخ ابراہیم صالح الحسینی کے جامعہ ازہر میں دیئے گئے ایک لیکچر کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں انہوں نے دہشت گردی کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ داعش کے جنگی جرائم کا اسلام اور اہل اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

داعش جس نوعیت کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے وہ کسی مسلمان کے شایان شان نہیں ہو سکتے۔