بیروت (جیوڈیسک) شام اورعراق کے وسیع وعریض علاقے پر قابض شدت پسند گروپ داعش نے شام سے یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والے مہاجرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ “دابق” میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کا انجام بھی سمندر میں ڈوب پر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔