بغداد (جیوڈیسک) داعش نے اپنے زخمی جنگجوؤں کے علاج سے انکار پر 10 ڈاکٹروں کو قتل کر دیا۔
داعش نے لڑائی میں زخمی ہونے والے جنگجوؤں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے انہیں طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے یہ کہہ کر انکا کردیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کا علاج نہیں کرتے جس کےبعد داعش نے عراقی شہرل موصل کے قریب ان ڈاکٹروں کس سروں میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
داعش کی جانب سے ڈاکٹروں کو قتل کیے جانے کے بعد اس بربریت کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جب کہ داعش نے بعض علاقوں میں اسپتال مکمل طور پر خالی کرادیئے ہیں اور وہاں صرف زخمی جنگجو ہی زیر علاج ہیں۔