استنبول (جیوڈیسک) امریکہ داعش سے نمٹنے کیلئے شام کے ساتھ ترک سرحد پر راکٹ لانچر سسٹم نصب کریگا۔ ترک وزیر خارجہ میولیتھ نے میڈیا کو بتایا ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم آئندہ ماہ پہنچا دیا جائیگا۔
مصقد، شام سے راکٹ حملے رکوانا ہے۔ امریکہ سے معاہدہ طے پایا گیا منج علاقے کو مکمل سیل کر دیا جائیگا۔ ادھر شامی صوبے حلب میں لڑائی، بمباری میں 5 ریسکیو ورکرز 8 بچوں سمیت مزید 30 افراد مارے گئے۔
پینٹاگان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں شام جانے والے 250 امریکی سپیشل آپریشنز اہلکار فورس ملٹی پلائیر کا کام یعنی پہلے سے موجود فورس کی قوت میں اضافہ کریں گے۔پینٹاگان کے پریس سیکرٹری پیٹر کک نے میڈیاسے گفتگو میں کہا وہ براہ راست لڑائی میں شریک نہیں ہوں گے۔ وہ اگلے محاذ پر نہیں ہوں گے۔
پینٹاگان نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز کو دی جانے والے رسد اور تازہ ترین اسلحے کے ذریعے معاونت کی بجائے شام میں مشاورت زیادہ بنیادی سطح کی ہوگی۔شمالی شام میں ترک فورسز نے داعش کے 2 میزائل لانچر تباہ کر دیئے، 11 جنگجو مارے گئے۔