داعش کیخلاف پہلے مرحلے کا آپریشن کامیاب رہا: پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے عراق و شام میں داعش کے خلاف پہلے مرحلے کے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پینٹاگان کرنل سٹیووارن نے کہا داعش کے خلاف 20 ماہ سے جاری پہلا مرحلہ کامیاب رہا۔ پہلے مرحلے میں داعش کو کمزور کر دیا، اگلے مرحلے میں اسے توڑنا ہے۔

داعش کے خلاف شام و عراق میں دوسرے مرحلے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آخری مرحلے میں داعش کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کرنا ہے۔ بشارالاسد نے یہ بات روسی پارلیمانی وفد سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں کی بڑی تعداد کو ختم کردیا ہے۔

شام میں 4 روز میں فوجیوں، ملیشیا ارکان، باغیوں سمیت 100 افراد مارے گئے۔ شام کے بحران کے حل کیلئے متنازعہ پارلیمانی الیکشن کے سلسلہ میں ووٹ ڈالے گئے۔

اپوزیشن نے اسے غیر قانونی قراردے کر مسترد کر دیا ہے۔ 2011 میں خانہ جنگی کے بعد دوسری بار الیکشن ہوا ہے۔ دوسری طرف بی بی سی کے مطابق گزشتہ 4 روز میں شام میں 100 افراد مارے گئے۔