داعش نے یرغمال بنائے گئے دوسرے جاپانی کا بھی سر قلم کر دیا

Japanese

Japanese

بغداد (جیوڈیسک) داعش نے آن لائن ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں 47 سالہ یرغمالی صحافی کینجی گوٹو کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

داعش نے منگل کو ایک ویڈیو میں اردن کے پائلٹ معاذ اور کینجی کی ہلاکت کا الٹی میٹم دیا تھا۔ جس پر جاپانی حکام اپنے شہری کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہے تھے۔

دوسری جانب جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ امریکہ نے جاپانی صحافی کے قتل کی مذمت کی ہے۔