آئی ایس آئی ایس سے عراق کے وجود کو خطرات ہیں، جان کیری

John Kerry

John Kerry

بغداد (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس سے عراق کے وجود کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

جان کیری نے بغداد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی لیڈروں کے لیے فیصلہ کرنے کا مرحلہ آ گیا ہے اور انہیں ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنا ہو گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا عراق کی مستقل مدد کرے گا۔

عراقی جنگجوؤں نے شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے طریبیل اور اردن کے ساتھ واقع الولید کے مقام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔