ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ داعش تنظیم کا اسلام اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے مسلمان نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کے نام پر اس تنظیم میں شمولیت سے باز رہیں کیونکہ ایسے نوجوانوں کا استحصال کیا جا سکتا ہے۔
سعودی مفتی اعظم نے تنظیم کی طرف سے بہیمانہ اور وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جلانے جیسے واقعات گناہ کبیرہ ہیں۔ برائیوں اور بدعنوانیوں کیخلاف مسلمان ممالک کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔