داعش لیبیا پر قبضے، مغرب میں حملوں کی دھمکی دے رہی ہے : امریکہ، اٹلی
Posted on February 3, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
America and Italy
روم (جیوڈیسک) امریکہ اور اٹلی نے خبردار کیا ہے کہ داعش لیبیا پر قبضے اور مغرب میں حملوں کی دھمکی دے رہی ہے۔
اٹلی اور فرانس نے واضح کیا ہے کہ داعش کے لیبیا ونگ کے خلاف فوجی کارروائی فوری طور پر ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
روم میں 23 ممالک کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا شام میں داعش 40 فیصد جبکہ عراق میں 20 فیصد علاقے کھو چکی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ داعش کے خلاف کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com