داعش نے لندن، برلن اور روم میں حملوں کی دھمکی دے دی

ISIS

ISIS

قاہرہ (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں برطانیہ، جرمنی یا اٹلی میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل پیرس میں حملے کیے گئے تھے اس کے بعد بیلجئیم کو نشانہ بنایا گیا لیکن اب آئندہ دنوں میں برطانوی دارالحکومت لندن، جرمنی کا دارالحکومت برلن یا پھر اٹلی کے دارالحکومت روم میں حملے کرسکتے ہیں جب کہ جاری کردہ ویڈیو میں لندن اور روم کے علاقوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ سال پیرس میں داعش کی کارروائی میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔