کوالمپور (جیوڈیسک) داعش کی ذٰیلی تنظٰم ہونے کے دعویدار کتیبہ ناسنترا کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔
جس میں ملائیشیا کی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر داعش کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی گئی تو سرکاری املاک پر حملے کے جائیں گے۔
ملائیشین پولیس کے مطابق داعش کے سات اہلکار گرفتار ہو چکے ہیں جو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اسپیشل برانج کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔